کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان کو یورپی یونین کو برآمدات کے لئے حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود، کی یورپی ممالک کو برآمدات میں مالی سال 24 میں 3.57 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز پر جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے برآمدات پر ڈیوٹی فری یا کم از کم ڈیوٹی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو مزید چار سال کے لیے 2027 تک بڑھانے کے لیے ووٹ دیا۔
مگر حیرت انگیز طور پر گذشتہ مالی سال 24 کے دوران یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات کم ہو کر 7.737 ارب ڈالر تک گر گئیں جو پچھلے سال میں 8.024 ارب ڈالر تھیں۔ اس کمی کی بنیادی وجہ مغربی جنوبی اور شمالی یورپ میں پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 23 میںیورپی یونین کو برآمدات اس سے پچھلے مالی سال کے 8.566 ارب ڈالر سے 4.41 فیصد کم ہوکر 8.188 ارب ڈالر رہ گئیں۔ مغربی یورپ جس میں جرمنی، ہالینڈ، فرانس، اٹلی اور بیلجیم جیسے ممالک شامل ہیں، یورپی یونین کو پاکستان کی برآمداتمیں سب سے بڑا حصہ ڈالتے ہیں۔چنانچہ یورپ کے اس حصے کی برآمدات میں 8.66 فیصد نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مالی سال 24 میں برآمدی قدر 3.826 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے دوران 4.189 ارب ڈالر تھی۔
اٹلی کو برآمدا ت ما لی سال 24 میں 1.90 فیصدکم ہو کر 1.032 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال میں1.052ارب ڈالرتھیں۔
بریگزٹ کے بعد کی مدت میں پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات مالی سال 24 میں قدرے بڑھ کر1.861 ارب ڈالرہوگئیں جو کہ گزشتہ سال 1.808 ارب ڈالرتھیں۔ یہ 2.93 فیصدکے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔