پاکستانیوں نے 2023میں بیرونی سیاحت پر 2.19ارب ڈالر خرچ کئے۔اقوام متحدہ

جنیوا (پاک ترک نیوز)
پاکستانیوں نے 2023 میں بین الاقوامی سیاحت پر 2.19 ارب ڈالر خرچ کیے۔ یہ رقم 2017 کے بعد سےاب تک بلند ترین سطح پر ہے جب یہ اخراجات 2.2 ارب ڈالر تھے۔
اقوام متحدہ کے سیاحت کے عالمی بیرو میٹر کے مطابق معاشی بحران اور رن وے افراط زر، ڈوبتا ہوا روپیہ اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان پاکستان نے بین الاقوامی سیاحت کے سالانہ اخراجات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا کیونکہ 2022 میں یہ رقم 1.47 ارب ڈالر تھی۔جبکہ 2017 سے 2022 تک ان اخراجات میں مسلسل کمی واقع ہوئی۔ اوریہ کورونا وائرس کے و بائی مرض کے دوران 2020 میںاپنی کم ترین سطح 0.81 ارب ڈالر تک گر گئے تھے۔اس کے مقابلے میں پاکستان نے 2023 میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد سے 0.9 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی۔
اقوام متحدہ کے سیاحتی بازو کے مطابق امریکہ سیاحوں کی آمد سے 176 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے اور اس کے بعد 92 ارب ڈالر کے ساتھ اسپین دوسرے نمبر پر رہا۔ ان کے بعد برطانیہ ( 74 ارب)، فرانس ( 69 ارب) اور اٹلی ( 56 ارب) اور متحدہ عرب امارات 2023 میں 52 ارب ڈالر کی کل سیاحتی وصولیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پرر ہے۔جن کے بعد 2023 میں بین الاقوامی سیاحت سے سب سے زیادہ آمدنی والے ملکوں میں ترکی، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، جرمنی، سعودی عرب، مکاؤ (چین)، بھارت اور میکسیکو شامل ہیں۔
بھارت 2019 میں 14 ویں سے اب 8 ویںنمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جب کہ اٹلی 10 ویں سے بڑھ کر 7 ویں نمبر پر آگیا۔فرانس نے 2023 میں 100 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کو ریکارڈ کیا۔اس کے بعد اسپین (85 ملین)،امریکہہ (66 ملین)، اٹلی (57 ملین)، ترکی (55 ملین)، میکسیکو (42 ملین) اور متحدہ عرب امارات( 37 ملین) ،جرمنی (34.8 ملین)، یونان (32.74 ملین) اور آسٹریا (30.9 ملین) سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 ممالک میں شامل ہیں۔
دریں اثنا سال2023میں پاکستان میں کل 2.2 ملین افراد کی آمد ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More