پاکستان سے سیمنٹ کی برآمد میں نمایاں اضافہ204ملین ڈالر پر پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
رواں مالی سال 2023-24کے پہلے دس مہینوں کے دوران پاکستان کی سیمنٹ کی برآمدات میں گزشتہ سال کےاسی عرصے کی برآمدات کے مقابلے میں 35.92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق جولائی تا اپریل (2023-24) کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 204.546 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ جولائی تا اپریل (23-2022) کے دوران 150.488 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق مقدار کے لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات بھی 63.51 فیصد بڑھ کر,242,161 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 5,301,161 میٹرک ٹن ہوگئیں۔
پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق سال بہ سال کی بنیاد پر اپریل 2024 کے مہینے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں بھی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 66.61 فیصد کا اضافہ دیکھا گیاہے۔اپریل 2024 کے دوران ملک سے سیمنٹ کی برآمدات 25.074 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ اپریل 2023 میں 15.049 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔
اپریل 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 61.02 فیصد اضافہ ہوا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More