پاکستان کی بین الاقوامی محاذ پر بھارت کے خلاف بڑی کامیابی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی محاز پر بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔
مصالحت کی مستقل عدالت ( پی سی اے) نے پاکستان کی درخواست پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے ۔انڈیا نے بین الاقوامی عدالت کے مجاز فورم ہونے پر اعتراضات عائد کئے تھے۔
پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی فورم پر شکایت درج کروائے تھی۔
پاکستان کا موقف تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن گنگا اور رتلے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا تھا۔
انٹرنیشل فورم مصالحت کی مستقل عدالت (پی سی اے) نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔پی سی اے نے 13 مئی کو اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More