پاکستان کا آذربائیجان کے ساتھ JF-17لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان نے JF-17 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لیے آذربائیجان کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔
پاکستان اور آذربائیجان نے JF-17C Block-III لڑاکا ملٹی رول طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو اس بجٹ میں باکو کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
Azer News کی جانب سے شیئر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی فروخت، کیونکہ اسلام آباد اپنے فوجی سازوسامان کو بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے آذربائیجان کی فضائیہ کے ساتھ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا برآمدی معاہدہ کیا۔
JF-17C Block-III لڑاکا طیاروں کا تاریخی معاہدہ 1.6 بلین ڈالر میں ہوا جس میں طیارے، تربیت اور گولہ بارود بھی شامل ہے۔
پاکستان اس وقت اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انقرہ اور بیجنگ کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
جیٹ طیاروں کے سودے کیلئے پاکستان ایئر فورس اور حکومت پاکستان نے عوام کے لیے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں اور زیادہ تر تفصیلات خفیہ ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More