اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) سے بھی پٹرولیم مصنوعات خردینے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آذر بائیجان اور یو اے ای سے پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ایک جہاز خریدیں گے۔دونوں ممالک سے نئے معاہدے کئے ہیں ابھی دستخط ہونے باقی ہیں،دونوں ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ خریدیں گے۔
مصدق ملک کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری کو روکنے کے لئے اسمارٹ میٹرز لگائے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کچھ فیڈرز پر80 فیصد تک بجلی چوری کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگست میں اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر الیکشن ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں کون کون شامل ہو گا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ہمیں آئی ایم ایف سے نو ماہ کا ریلیف ملا ہے،معاہدے کے بعد معیشت کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے سے آنے والی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
اس موقع پر انہوں نے پیٹرول پر مزید لیوی بڑھانے بارے عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ لیوی مزید 5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔