اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیںیقین ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائےگی۔
بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد کی، ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔