اسلام آباد(پا ک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔
پاکستان کی معیشت پر اپنی رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد ضروری ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں، مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی ضروری ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی، مستحکم گروتھ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی اکانومی کیلئے شراکت داری جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024ء کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا، توانائی کی قیمت میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
سابقہ پوسٹ