پاکستان پربیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پر بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز تجاوز کرگیا، اس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔
سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی کل تعداد 146 ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے متعلق امور وزارت خزانہ دیکھتی ہے، بانڈز سرٹیفکیٹس سے متعلق امور بھی براہ راست وزارت خزانہ دیکھتی ہے۔ایکسٹرنل ڈویلپمنٹ اسسٹنس اور شاٹ ٹرم اسسٹنس اے ڈی دیکھتی ہے، ڈیٹ مینجمنٹ عمل میں وزارت خزانہ، مرکزی بینک اور ای اے ڈی شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More