پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین سے روانہ ہوگا یہ مشن ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
چین کے ساتھ 2019 میں پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کیلئے خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More