پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کیلئے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔انسٹی ٹیوٹ اف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔
یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More