نگران وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ہے۔
نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی پر سراہا، نگران وزیراعظم انوار الحق اکڑ نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More