نو منتخب صدر اردوان عہدے کا حلف اٹھانے کیلئے گرینڈ نیشنل اسمبلی پہنچ گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونیوالے رجب طیب اردوان حلف برداری تقریب کیلئے گرینڈ نیشنل اسمبلی پہنچ گئے ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی آج منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام ہفتے کو شرکت کریں گے۔
صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان مملکت، 13 وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اور وزارتی سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) نیٹو اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے نمائندے شرکت کریں گے۔
حلف برداری کی تقریب ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہوگی ۔جس میں رجب طیب اردوان مسلسل تیسری مرتبہ اپنے حلف اٹھائیں گے اور اپنی نئی پانچ سالہ مدت کا آغاز کریں گے۔صدر سے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کےسب سے معمر رکن اور عارضی اسپیکر دیولت باہیلی انکے عہدے کا حلف لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More