اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی، سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔ججوں کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے، پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے، ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں، کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا ہے، دہشت گردی واپس آگئی، معیشت تباہ ہے۔