پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ حاصل

 

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں شریک ٹیموں اور میچ آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا جبکہ غیر ملکی کمنٹیٹرز، عمائدین، و پروڈیکشن اسٹاف کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔
تین بڑے شہروں میں کھیلے جانےوالے میگا ایونٹ میں سیکیورٹی کے انتظامات تقریبا مکمل کرلیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب، ایڈیشل آئی جی آپریشن پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت راولپنڈی، ملتان کے ریجنل و سٹی پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے سیکورٹی حصار تشکیل دیکر سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
پی ایس ایل 8 کے انعقاد کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔انٹیلی جنس ایجنسیوں، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوارڈینیشن رکھ کر کھلاڑیوں و آفیشلز کو ایئرپورٹ اور سٹیڈیم کے درمیان قیام اور نقل و حرکت کے دوران بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں داخل ہونے والی بسوں اور ٹرکوں سمیت تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جائے، پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے نام کے ٹیگ و سیکیورٹی کارڈ لازمی آویزں رکھیں ورکشاپس، پیٹرول پمپس، بس سٹاپ، بس اور ٹرک اڈوں پارکنگ اسٹینڈز، پبلک پارکنگ ایریاز، پارکنگ پلازہ اور دیگر ایسی جگہوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نمٹنے و کراؤڈ کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر اینٹی رائٹس فورس تعینات رکھی جائے اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More