پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے چوہدری پرویز الہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا۔
پولیس نے صدر پی ٹی آئی پرویزالہی کا پندرہ روز کا جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کیلئے گاڑیاں، ڈنڈے فراہم کئے، حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اسلام آباد بھجوایا، ان سے گاڑیاں برآمد کرنی ہیں اور نامعلوم ملزمان کے بارے میں پتہ کرنا ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بڑی مضحکہ خیز ہے، پرویز الہی کو گوجرانوالہ میں درج دو مقدمات میں بری کیا گیا، لیکن رہائی کے فورا بعد گرفتار کیا گیا، سیاسی بنیادوں پر انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ علیل ہیں اور ان کی کمر میں درد ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More