پاسپورٹ کا اجرا 10روز میں ہو گا ،نئی ہدایات جاری

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عوام کو پاسپورٹ اب دس روز میں ملے گا ، نئی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا۔
ارجنٹ پاسپورٹ 4روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی۔
ترجمان پاسپورٹس اارگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے۔
اس سے قبل نارمل پاسپورٹ 14 روز، ارجنٹ 7 روز اور فاسٹ ٹریک والا 4 روز میں ملتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More