لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کا گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیا جس میں محسن نقوی اور مصطفے رمدے پیٹرن کے طرف سے نامزد نمائندے ہیں۔بہاولپور ریجن کے صدر طارق سرور، ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ظفراللہ جدگال بورڈ میں شامل ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر اور لاڑکانہ ریجن کے صدر تنویر احمد بھی بورڈ آف گورنرز منتخب ہوئے ۔سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بورڈ کا حصہ بنے ہیں ۔
وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی کمشنرز رابطہ گورننگ بورڈ کے نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔ پی سی بی الیکشن کمشنر چند روز میں بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلاکر نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔
سابقہ پوسٹ