پرامن احتجاج حق، کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرُامن احتجاج ہمارا حق ہے لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے اور قانون ہاتھ میں نہ لے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، کور کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے، آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروانا ہمارا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا، سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More