پیپلز پارٹی پنجاب انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،فریال تالپور

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہرحلقے میں امیدوار دے گی،پیپلزپارٹی کسی الائنس کا حصہ نہیں ۔
پیپلزپارٹی نے پنجاب کی تمام نشستوں پرامیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم شروع کردی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے نشان پرالیکشن لڑے گی،الیکشن جب بھی ہوں ہم نے پارٹی کو تیاررکھنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More