واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
گزشتہ ایک دہائی میں امریکا میں فوجی تربیت حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین فوجی ا فسران کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے پاکستان نے سب سے زیادہ خواتین فوجی افسران کو تربیت کے لیے امریکا بھیج کر خطے کی قیادت کی ہے۔
2020 سے 2023 تک 55 پاکستانی خواتین نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) کورسز میں شرکت کی جو 2013 سے 2019 کے درمیان 22 خواتین کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں یہ افراد بارش کے پہلے قطرے ثابت ہوئے ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں سبقت لیتے ہیں۔چنانچہ آنے والے دنوںمیں مزید خواتین آگے آئیں گی۔
اس تربیت کو امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سپانسر کیا گیا ہے تاکہ امریکی فوجی تربیت اور تعلیمی کورسز میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی افسران کو فنڈز فراہم کر کے "فوجی سے فوجی تعلقات استوار کیے جا سکیں”۔