پرتھ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار ،پہلی اننگز میں 271رنز بنا کر آئوٹ

پرتھ (پاک ترک نیوز) پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ پوری ٹیم 271رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔پاکستان کو216رنز کے خسارہ کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے 487رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں شدید مشکلات کاشکار ہو گئی ۔
قومی ٹیم نے 101.3اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 271رنز بنا لئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 62،عبداللہ شفیق 42جبکہ شان مسعود 30رنز سکور کئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیون نے 3،مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More