لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت کے قصور واروں کو جوڈیشل انکوائری کروا کے پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو سزا ہو چکی ہوتی تو آج سانحہ زمان پارک رونما نہ ہوتا، جوڈیشل انکوائری کر کے ظل شاہ کے قتل کے قصور واروں کو پھانسی دی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کے تمام قصور وار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے تا کہ آئندہ کسی کو ایسی گھناؤنی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال (ظل شاہ) کی شہادت میں برابر کے قصور وار ہیں، ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اپنے اختیارات اپنے گریبان تک رکھے۔