پشاور زلمی اور ملتان سلطانز میں آج جوڑ پڑے گا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن8میں ملتان سطانز کا جوڑ آج پشاورزلمی سے پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8کے 27ویں میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی راولپنڈی کے میدان میں ٹکرائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنائے تھے ۔ فخر زمان نے 115رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 107رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More