پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف دیدیا

 

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208رنز کا ہدف دیدیا۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل سیزن 8کے کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 میں براہ راست کوالیفائی کریں۔ اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ میچ ووننگ پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور قلندرز 7 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف اور ٹیبل پر ٹاپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ اسکے 4 میچز اب بھی باقی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More