اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔