پٹرولیم مصنوعات 10روپے سے زیادہ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے برعکس ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
یاد رہےکہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے جب کہ آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 87 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More