نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔
ڈیزل سات روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔مٹی کا تیل 1 روپے 7 پیسے مہنگ ہونے کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔
یاد رہے کہ 31 جنوری 2024 کو بھی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی، قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 178.23 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 200 روپے 92 پیسے ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More