راولپنڈی(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کی کمیٹی کو ایوی ایشن ڈویژن کے سربراہ کی جانب سے دی گی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) جو اس وقت فروخت کے لیے ہے، فی طیارہ اوسطاً 304 ملازمین ہیں۔
ایوی ایشن کی قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کے سیکرٹری سیف انجم نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس 34 طیارے ہیں جن میں سے 13 ڈرائی لیز پر ہیں جبکہ باقی ایئر لائن کی ملکیت ہیں۔
اس وقت پی آئی اے کے ملازمین کی تعداد 10,323 ہے جن میں سے 7,399 ریگولر ہیں جبکہ 2,924 آؤٹ سورس ہیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کی کارکردگی پر اجلاس کو بتایا گیا کہ ریگولیٹر اس وقت ملک کے 43 میں سے 22 ہوائی اڈے چلا رہا ہے، جن میں سے 13 بین الاقوامی ہیں۔
تاہم، ایوی ایشن ریگولیٹر کئی سالوں سے ترقیاتی بجٹ کی رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ فرسودہ آلات استعمال کرنے پر مجبور ہے۔