مناسکِ حج کا آج سے آغاز ، عازمین مِنیٰ پہنچیں گے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز ) سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج منیٰ کی خیمہ بستی میں آباد ہو گئے۔عازمین آج کی رات قیام بھی مِنیٰ میں ہوگا۔
عازمین 9 ذی الحج کی صبح حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہونگے، عازمین کی حفاظت کے لیے سعودی محکمہ شہری دفاع نے گیس سلنڈر رکھنے کی سختی سے ممانعت کی ہے، 90 ممالک سے 1300 شاہی مہمان عازمین بھی اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
جمعہ کے دن تک دنیا بھر سے 1.6 ملین عازمین سعودی عرب پہنچ گئے تھے، سعودی عرب کے اندر سے ہی حج ادا کرنے کے لیے حرم مکی پہنچنے والوں کی تعداد کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے، سعودی حکام کو توقع ہے کہ رواں برس 160 ملکوں سے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین حج ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ حج سیزن میں مدینہ آنے والے عازمین حج آٹھ دن قیام کرتے ہیں بعدازاں مکہ روانہ ہو جاتے ہیں ، جو عازمین براہ راست مدینہ آتے ہیں ان کی واپسی جدہ سے ہوتی ہے جبکہ حج کے بعد آنے والے حجاج کی واپسی مدینہ سے ہی کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس1443 میں حجاج کرام کی تعداد کو 9 لاکھ 26 ہزار تک محدود رکھا گیا تھا، ان میں سے بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 7 لاکھ 81 ہزار تھی، کورونا وبا سے قبل 2019 میں دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ مسلمانوں نے حج کا فریضہ انجام دیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More