پاکستان کیلئے زیادہ ڈبل سنچریاں سکور کرنیوالے کھلاڑی

آر اے شمشاد
ٹی ٹونٹی کی بہتات کے زمانے میں کسی بھی کھلاڑی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری کرنا ایک خوشگوار لمحہ ہوسکتا ہے کیونکہ کہا یہی جاتا ہے کہ کرکٹ کا اصل حسن تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے ۔پاکستان نے سری لنکا کیخلاف سعود شکیل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلے ٹیسٹ میں فتح اپنے نام کرلی ہے ۔
سعود شکیل کی اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے ۔اس سے قبل بھی کچھ پاسکتانی کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچریاں سکور کرنیوالے کھلاڑیوں میں جاوید میانداد اوریونس خان کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے ۔ دونوں سابق کپتانوں نے اپنے کیریئر میں 6،6بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔
اس کے بعد ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کا نام آتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر میں 4ڈبل سنچریاں سکورکی ہیں ۔بات ٹیسٹ کرکٹ کی ہو اور محمد یوسف کا نام نہ آئے ایسا نہیں ہوسکتا محمد یوسف نے بھی پاکستان کیلئے 4ڈبل سنچریاں سکور کی ہیں ۔اس فہرست میں اگلا نام اظہرعلی کا نام انہوں نے یہ کارنامہ دوبار انجام دیا ہے اس اہم ریکارڈ میں ان کے ساتھ شراکت دار قاسم عمر، شعیب محمد ،حنیف محمد اور انضمام الحق ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل 2،2بار عبور کیا ہے ۔تسلیم عارف ، سعود شکیل ،عابد علی ،شعیب ملک اور امتیاز احمد یہ کارنامہ ایک ایک بار انجام دے چکے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More