وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی پہلی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے۔ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More