مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعلی کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر غور کے لیے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے طلب کیا گیا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا، اجلاس میں پنجاب میں نگراں وزیراعلی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما اجلاس میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More