پی این ایس بابر کا اکساز نیول بیس ترکیہ کا دورہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر نے اکساز نیول بیس ترکیہ کا دورہ کیا جہاں جہاز نے پاک بحریہ اور ترک بحریہ کی مشترکہ مشق TURGUTREIS-IX میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے، مشق کے ہاربر فیز میں پی این ایس بابر پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور مشق کی کوآرڈی نیشن میٹنگز منعقد کی گئیں، سمندری مرحلے میں پی این ایس بابر کے ساتھ ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی ہیبلیدا نے بھی حصہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک سب میرین ٹی سی جی دوگانے اور ایس ایچ 70 بی ہیلی کاپٹر نے بھی بحری مشق میں شرکت کی، مشق کے دوران ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ نے جہاز کا دورہ کیا۔
ترک بحریہ کے کمانڈر سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر سے ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی دو طرفہ مشق تورگوتریز باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More