پولینڈ کا بیلاروس کی سرحد پر 10ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ

وارسو (پاک ترک نیوز) پولینڈ نے بیلاروس کی سرحد پر 10ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
وزیر دفاع ماریئس بلاسزک کا کہنا ہے کہ پولینڈ بارڈر گارڈ فورس کی مدد کے لیے بیلاروس کے ساتھ سرحد پر 10,000 اضافی فوجیوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے ایک انٹرویو میں کہاتقریباً 10,000 فوجی سرحد پر ہوں گے جن میں سے 4,000 براہ راست سرحدی محافظوں کی مدد کریں گے اور 6,000 ریزرو میں ہوں گے۔
بلاسزک نے کہا کہ ہم فوج کو بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب لے جا رہے ہیں تاکہ وہ ہم پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے۔
دوسری جانب گزشتہ روز نائب وزیر داخلہ میکیج واسیک کا کہنا تھا کہ پولینڈ بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد پر 2,000 اضافی فوجی بھیجے گا۔
گزشتہ ماہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر بیلاروس پہنچنے کے بعد سے پولینڈ کو سرحدی علاقے کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More