پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا،اسد عمر

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔اسد عمر نے معاملے سپریم کورٹ میں اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے،عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
خط کے مطابق عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے،عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ سے9 مقدمات میں ضمانت حاصل کی۔
معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے منع کیا، اسدعمر کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات کو روندتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More