پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا ،عمران خان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے۔
امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی اداروں میں الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا۔
سابق وزیراعظم نے موجود معاشی صورتحال اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت میں آنے کے منصوبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں، یہ یقینی بنانے کے لئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیا ان کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More