لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے ناقص پرفارمنس پر ہیڈکوچ گیری کرسٹن اوروہاب ریاض نے اپنی رپورٹ جمع کروادی۔
گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھیل سے متعلق آگاہی سمیت بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔
وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت ہوگی، بعدازاں کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔