پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں تیزی کا رجحان

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی کا رجحان ہے۔
دن کے آغاز پر ہی بازارِ حصص میں 211 پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس سے انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 79198 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا اور انڈیکس کی 79 کی سطح بحال ہوئی تھی۔
رواں کاروباری ہفتے کے پہلے 2 دنوں (پیر اور منگل) میں پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور اس دوران انڈیکس 80 ہزار کے بعد 79 ہزار کی نفسیاتی سطح بھی کھو بیٹھا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More