لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظماور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی ممکنہ گرفتاری ،زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں جاری ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر زمان پارک میں پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے ہیں۔ صبح ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں میں تصادم ہوا۔
زمان پارک اورقریبی علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ مال روڈ کے اطراف واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پولیس آپریشن کو18 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ تین اضلاع کی پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ رینجرز کے دستے بھی مال روڈ پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس نے آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن ملک گیر احتجاج کررہے ہیں۔