ملک میں غربت کے ڈیرے ،ہم آئی ایم ایف معاملات میں جکڑے ہیں ،وزیراعظم

 

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں غربت نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں، ہم آئی ایم ایف کے معاملات میں جکڑے ہوئے ہیں۔
لاہور میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے ، پاکستان بھر کے چمکتے ستاروں کو اسناد تقسیم کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے ، پاس آؤٹ ہونے والے افسران کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے ، صحبت پور میں اسکول کی تعمیر کا ٹارگٹ دیا، بلوچستان کا علاقہ صحبت پور سیلاب میں سمندر نظر آتا تھا، افسران نے سیلاب زدگان کی جو مدد کی وہ قابل تعریف ہے ، دکھی انسانیت کی مدد کرنے والوں کو یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یواے ای سے مزید قرضہ نہیں لینا چاہتے لیکن مجبوری ہے،پہلے فیصلہ کیا تھا کہ قرضہ نہیں مانگوں گا، یو اے ای کے صدر سے کہا مہربانی کریں 2ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیں ، یو اے ای اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایسے افسران کو جانتا ہوں جنہوں نے لگن سے عوام کی خدمت کی، گزشتہ حکومت نے بعض افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے، ان کے خاندان کو شرمندہ کیا گیا۔پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزررہا ہے، عملی میدان میں بہت سے چیلنجز آئیں گے، ان سے نمٹنے کا ہنر ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More