اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔
پی پی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
واضح رہے کہ 15 جولائی 2022 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔