وزیر اعظم سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات،اہم امور پرمشاورت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک سیاسی ومعاشی صورتحال اور دونوں سیاسی جماعتوں کے باہمی امور سمیت نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ایوان وزیراعظم میں ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میںسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سید نوید قمر ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شیری رحمان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیا ل کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ مالی سال 2024-25کے بجٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں مختلف امور خصوصاً صوبہ سندھ کے امور اور بجٹ میں صوبے کے لئے رکھے جانے والے فنڈز کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقعہ پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More