جدہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے تین روزہ خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور دیگر حکام نے جدہ کے ہوائی اڈے پر ترک صدر اردوان کا استقبال کیا۔
صدر کے ہمراہ ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر ترک حکام بھی ہیں۔اردوان کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ کیا جس کے بعد وفد کی سطح کی ملاقات ہوئی۔
ترک صدر کے دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور ایجنڈے شامل ہیں ۔
سعودی عرب کے بعد ترک صدر اردوان قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
تین خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل اردوان نے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے سودوں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب نے ترکیہ سے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب "مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بڑھانے اور اس کی دفاعی اور تیاری کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مقصد سے” ڈرون حاصل کرے گا۔