انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب ایردوان نے بڑے پیمانے پراعلیٰ سطحی ردوبدل کرتے ہوئے 57 صوبوںگورنروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر ددئیے ہیں۔
جمعرات کےروزسرکاری گزٹ میں شائع ہونے والےصدارتی فرمان کے مطابق ادانا کے گورنر سلیمان البان کو ازمیر صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ یاوز سلیم کوگر نے ان کی جگہ لے لی ہے۔
یونس سیزر جو پہلے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ تھے کو شمال مغربی صوبہ ایڈرن کا گورنر نامزد کیا گیا ہے۔
مالتیا کے گورنر ہولوسی شاہین کو انطالیہ کا گورنراور ماردین کے گورنر محمود دیمرتاش کو برسا صوبے کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔صوبہ تکیرداغ کے گورنر عزیز یلدرم ترکیہ کے بحیرہ اسود کے صوبے ترابزون کے نئے گورنر بن گئے۔ جبکہ موگلاکے گورنر اورہان تاولی صوبہ سمسون کے گورنر اور انکے پیش روذلکیف دلی کورم صوبے کے گورنر بنا دئیےگئے ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر ترکی کے 81 صوبوں میں اعلیٰ ترین انتظامی عہدے دار ہیں۔ جن کا تقرر صدر وزارت داخلہ کی سفارش پر کرتے ہیں۔