صدر اردوان نے استنبول میں سب سے بڑے لائبریری کمپلیکس کا افتتاح کر دیا

استنبول (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں سب سے بڑےلائبریری کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے ثقافتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
صدر نے گذشتہ روز افتتاحی تقریب میں کہا کہ رامی بیرکس جسے ہم نے لائبریری کے طور پر بحال کیا ہے گزشتہ 200 سالوں میں ہمارے ملک کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔
نائب صدر فرحت اوکاتے ،پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ، صدارتی ترجمان ابراہیم کالن، وزیر داخلہ سلیمان سویلو، وزیر دفاع ہولوسی آکار، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے، دیگر وزراء اور ممتاز فنکاروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آٹھویں صدی کے وسط میں بننے والی عمارت رامی بیرکس کو تقریباً چار سال تک جاری رہنے والے بحالی، تزئین و آرائش اور تعمیر نو کے کاموں کے بعد رامی لائبریری کے طور پر دوبارہ زندہ کیا گیا۔ رامی بیرکس جسے 1972 میں "ثقافتی ملکیت” کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا کو قومی عوامی لائبریری میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان صدر اردوان نے جون 2018 میں دارالحکومت انقرہ میں ایک روزہ افطار ڈنر کے دوران کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More