استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کے ہسپتالوں میں زلزلہ کے زخمیوں کے عیادت کے لئے دورے کے دوران ایک اسپتال میں زلزلہ زدہ خاتون کی نومولود بچی کے کان میں اذان دینے کے بعداس کا نام رکھا ہے۔
پیر کی شب باسکشیر کیم اور ساکورا سٹی ہسپتالوں میںزلزلہ زدگان کی عیادت کے لئے دورے کے دوران صدر اردوان نے ایک نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان کی تلاوت کی اور اسے تین بار دہرانے کے بعد بچی کی ماں کی درخواست پر اس کا نام "عائشہ بیتول” رکھ دیا۔
یاد رہے کہ جنوبی ترکی میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے سے بچ جانے والے ہزاروں افراد اس وقت استنبول اور انقرہ سمیت کئی شہروں میں زیر علاج ہیں۔