اسکندرون (پاک ترک نیوز)
ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولونے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وہ گذشتہ روزجنوبی ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ صوبہ ہاتائے کے اضلاع کیریخان اور اسکندرون کےدورے کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے۔
کریخان ضلع میں ایک رابطہ مرکز کے دورے کے بعدانہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لینے والے کان کنوں اور زلزلوں سے متاثرہ مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت زلزلہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے دوبارہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اس کے بعد وہ اسکندرون چلے گئے اور ضلع میں ترکئی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی)کے مرکز کا دورہ کیا۔انہوںنے اسکندرون کے مرکز میں زلزلہ زدگان کے لیے قائم کیے گئے ٹینٹ سٹی کا بھی دورہ کیا۔