صدر اردوان کی اپوزیشن رہنما ازگر اوزیل سے ملاقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی )کے چیئرمین ازگر اوزیل نے ملاقات کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ رجب طیب اردوان اور مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے چیئرمین ازگر اوزیل کے درمیان اہم ملاقات تعمیری اور نتیجہ خیز ماحول میں ہوئی۔
صدریردوان نے سی ایچ پی کے چیئرمین کو خوش آمدید کہا ۔دارالحکومت انقرہ میں حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی یہ ملاقات گزشتہ نومبر میں اوزیل کے CHP کی قیادت کے لیے منتخب ہونے کے بعد سے دونوں سیاستدانوں کے درمیان پہلی باضابطہ بات چیت ہے۔
اس سے قبل اردوان اور اوزیل کی مختصر ملاقات 23 اپریل کو قومی تعطیل کے موقع پر ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ آٹھ سالوں میں اردوان اور سی ایچ پی کے رہنما کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔
ترک میڈیا کی طرف سے بڑے پیمانے پر کوریج کی گئی، اس ملاقات کو دونوں حریف جماعتوں کے درمیان نرمی پیدا کرنے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں آیا ہے جہاں CHP نے AK پارٹی کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ ملاقات ایک گھنٹہ 35 منٹ تک جاری رہی اور دونوں رہنماؤں نے اس کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔
سی ایچ پی پارٹی کے ذرائع کے مطابق، دونوں فریقین نے کچھ مسائل کو حل کرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More