انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن رکنیت کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے کہا ہے کہ سویڈن کو سٹاک ہوم میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے حامیوں کے احتجاج کو روکنا چاہیے ۔
ترک ایوان صدر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اردوان نے سٹولٹن برگ کو ٹیلی فونک رابطے میں واضح کیا ہے کہ ترکیہ تعمیری رویہ رکھتا ہے، لیکن سویڈن کی جانب سے انقرہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے "دہشت گردی” کے قوانین میں تبدیلی "بے معنی” تھی جب کہ PKK کے حامی ملک میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں
یاد رہے کہ ترکیہ نے سیکورٹی خدشات پر تحفظ کےباعث سویڈن کے مغربی فوجی اتحاد میں شامل ہونے پر اعتراض کیا ہے، لیکن نیٹو کے رکن ممالک اور نیٹو سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جولائی کے وسط میں ولنیئس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں سویڈن نیٹو اتحاد میں شامل ہو سکتاہے ۔